اہل گلشن راہزن کو راہبر کہنے لگے
اہل گلشن راہزن کو راہبر کہنے لگے
تیرگی اتنی بڑھی شب کو سحر کہنے لگے
ابتدا یہ تھی در و دیوار سے آتا تھا خوف
انتہا یہ ہے کہ ہم صحرا کو گھر کہنے لگے
تو بھی کہہ دے مجھ کو دیوانہ کہ دیوانہ مجھے
اب تو تیرے شہر کے دیوار و در کہنے لگے
احتیاط اے ضبط غم ایسا نہ ہو ان کے حضور
ہم چھپائیں حال دل اور چشم تر کہنے لگے
ہائے توہین جنوں نشترؔ کہ ارباب جنوں
خشک کانٹے ہیں جنہیں گل ہائے تر کہنے لگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.