Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اہل حق کے جو طرف دار نہیں بن سکتے

مظفر رزمی

اہل حق کے جو طرف دار نہیں بن سکتے

مظفر رزمی

MORE BYمظفر رزمی

    اہل حق کے جو طرف دار نہیں بن سکتے

    وہ کسی اور کے غم خوار نہیں بن سکتے

    یوں تو سب کچھ ہے تری گود میں تہذیب جدید

    میرے بچے مرا معیار نہیں بن سکتے

    ہم تو ہر گھر میں ہیں اک پیار کے بادل کی طرح

    ہم کسی صحن کی دیوار نہیں بن سکتے

    خون سے روز بجھاتے ہیں جو نفرت کے چراغ

    اے وطن وہ ترے غدار نہیں بن سکتے

    اپنے اجداد کی عظمت جو بھلا دیتے ہیں

    وہ کبھی صاحب کردار نہیں بن سکتے

    لاکھ مجبور کرے وقت مگر اہل ضمیر

    کسی ظالم کے طرف دار نہیں بن سکتے

    کم نہ ہو تلخیٔ گفتار اگر دونوں طرف

    صلح کے راستے ہموار نہیں بن سکتے

    میرے خاکے مرے افکار چرانے والے

    میری عظمت مرا معیار نہیں بن سکتے

    ہم تعصب کی صلیبوں پہ بھی سچ بولیں گے

    آپ کی طرح اداکار نہیں بن سکتے

    تاج پر ختم ہوئی پیار کی عظمت رزمیؔ

    مقبرے اب کبھی شہکار نہیں بن سکتے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے