اہل ہنر سے ناطۂ اخلاص جوڑ کے
اہل ہنر سے ناطۂ اخلاص جوڑ کے
دیکھے ہیں کھیل میں نے بہت توڑ پھوڑ کے
ثابت قدم اگرچہ ہر اک امتحاں میں تھا
غم نے مرے وجود کو رکھا جھنجھوڑ کے
شاید کہ مل ہی جائے تمہیں امن کا سراغ
جاتا ہوں اپنی فکر کی پرچھائیں چھوڑ کے
نکلے تھے چند بوند لہو اور کچھ نہیں
دیکھا تھا میں نے وقت کا دامن نچوڑ کے
عزم و عمل کی راہ پہ نکلا نہیں کوئی
رسم کہن کی آہنی دیوار توڑ کے
دیکھا تھا جامیؔ سب کے سروں پر جفا کا تاج
رشتوں کی ڈور یاروں کی بستی سے جوڑ کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.