اہل خانہ کی بھی ناراضگی کی باتیں کر
اہل خانہ کی بھی ناراضگی کی باتیں کر
خود سے خود کی کبھی آوارگی کی باتیں کر
بات خاروں کی ہو انداز میں تلخی واجب
پھول شاداب ہیں شائستگی کی باتیں کر
بے زباں آس لئے دیکھتے ہیں جو تجھ کو
ان کو دے کر زباں وابستگی کی باتیں کر
کوئی حالات سے مجبور بھی ہو سکتا ہے
آج حالات کی ناسازگی کی باتیں کر
ان کا غصے میں عمل ٹھیک نہیں تھا مانا
اب ذرا اپنی بھی دیوانگی کی باتیں کر
ہو نہ ممکن اگر امداد غریباں اخترؔ
دل خراشی نہیں دل بستگی کی باتیں کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.