اے اسیر عشق تجھ کو اس کا اندازہ نہیں
اے اسیر عشق تجھ کو اس کا اندازہ نہیں
یہ وہ کمرہ ہے کہ جس کا کوئی دروازہ نہیں
یہ تری معصومیت یہ دلبری یہ سادگی
مانگ میں افشاں نہیں رخسار پر غازہ نہیں
عشق میں کس کو ہوا ہے فیض ایسا کون ہے
کون ہے ایسا اٹھایا جس نے خمیازہ نہیں
کر سکے گا وہ بھلا کیا میرے زخموں کا علاج
زخم کی گہرائی کا بھی جس کو اندازہ نہیں
یہ ترا بشاش چہرہ یہ تری خندہ لبی
وقت نے شہزرؔ دیا کیا تجھ کو غم تازہ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.