اے اسیر یاس کثرت کی ہے تجھ کو احتیاج
اے اسیر یاس کثرت کی ہے تجھ کو احتیاج
خوب صورت عورتوں کا قرب ہے تیرا علاج
کیسی مشکل میں ہے دنیا دار انساں کیا کرے
اک طرف خواہش کی شدت اک طرف ہے لوک لاج
دوستو اس حال میں جینا پڑے گا کب تلک
ذہن و دل پر ایک مدت سے ہے مایوسی کا راج
ہم تو اس کو مانتے ہیں جانتے ہیں اس کو مرد
جو کہ دشمن سے بھی لے توصیف و تحسیں کا خراج
کرشن موہنؔ حدت غم سے پھنکا ہے تن بدن
اور میرے حال پر ہنستا ہے یہ ظالم سماج
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.