اے عزم مکمل جو سہارا ترا پاؤں
اے عزم مکمل جو سہارا ترا پاؤں
دنیا کے اندھیرے میں نئی شمع جلاؤں
ہر چیز چمکتی ہوئی سونا نہیں ہوتی
ہر گام پہ کیسے سر تسلیم جھکاؤں
اظہار محبت کا جنوں نام نہیں ہے
کس طرح سے یہ راز زمانے کو بتاؤں
ملاح بھی ساحل کا پتہ بھول گئے ہیں
ڈرتا ہوں کنارے پہ کہیں ڈوب نہ جاؤں
ہوں سست مگر پاؤں میں لغزش تو نہیں ہے
آہستہ خرامی کا مزہ کیوں نہ اٹھاؤں
توہین محبت کی گوارا نہیں ورنہ
چاہوں تو ہر اک اشک سے طوفان اٹھاؤں
شاعر ہوں مگر یہ تو ضروری نہیں مظہرؔ
ہر سلسلۂ زلف کو زنجیر بناؤں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.