اے بلبل صحرا چمنستان میں آ دیکھ
کلیوں کے نئے ڈھب سے چٹکنے کی ادا دیکھ
فرعون صفت ہونٹوں پہ ہارون بیانی
اور اس پہ بھی خاموش ہے موسیٰ کا خدا دیکھ
پھر بیعت کم ظرف محبت سے ہے مطلوب
سجنے کو ہے پھر ایک نئی کرب و بلا دیکھ
اے رب زلیخا و خدائے ابو یوسف
اک حسن کے مارے ہوئے دو ہجر زدہ دیکھ
میں تیرا پرستار ہوں اور تجھ سے خفا ہوں
اٹھنے کے نہیں اب سے مرے دست دعا دیکھ
جس شام کو برسوں کی توجہ نے سنوارا
اس شام کے پہلو میں ہی کچھ ٹوٹ گیا دیکھ
دم توڑ رہی لو کے انا پوش محافظ
کر دے گی برہنہ تجھے اک روز ہوا دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.