اے بت ناآشنا کب تجھ سے بیگانے ہیں ہم
اے بت ناآشنا کب تجھ سے بیگانے ہیں ہم
تو اگر اس بزم میں مے ہے تو پیمانے ہیں ہم
بوسہ لیویں یا گلے لگ جائیں آزردہ نہ ہو
چاہنے والے ہیں اور دیوانے مستانے ہیں ہم
کب الم اور حسرتیں اپنی کہیں اے دوستاں
رات کو بلبل ہیں ہم اور دن کو پروانے ہیں ہم
گھورنے سے کیا تمہاری آنکھوں کے ہم ڈر گئے
وے اگر ہیں مست اے پیارے تو دیوانے ہیں ہم
اے رضاؔ ہم مل گئے اس سے گلے پی کر شراب
گو ہیں دیوانے پر اپنے کام کے سیانے ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.