اے ڈرامے باز شر جلدی نکل
اے ڈرامے باز شر جلدی نکل
یہ جگہ ہے معتبر جلدی نکل
اشک ہے تو درد کی تشہیر کر
چھوڑ یہ ویران گھر جلدی نکل
شاہزادے آخری محور ہے یہ
ہاتھ میرا تھام کر جلدی نکل
دوستوں کے پاؤں دھرتی پر نہیں
اے مرے حصے کے پر جلدی نکل
آ چکا ہے خودکشی کا مرحلہ
موت کی دستک کا ڈر جلدی نکل
شازیہؔ اس خواب کی آغوش میں
ہو چکی ہے دوپہر جلدی نکل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.