اے دل ناداں نہ کوئی تو سنہرے خواب دیکھ
اے دل ناداں نہ کوئی تو سنہرے خواب دیکھ
بند ہوتا جا رہا ہے اب وفا کا باب دیکھ
ان کے آنے کی خبر باد صبا لے آئی ہے
ہو رہا ہے دل مرا بیتاب پہ بیتاب دیکھ
چاند کے جلوے بھی تجھ کو آئیں گے پھیکے نظر
اک نظر پہلے تو اس کا چہرۂ زرتاب دیکھ
کیا ذرا سا وقت بدلا سب نے آنکھیں پھیر لیں
بے بسی پر مسکراتے ہیں مرے احباب دیکھ
بھوک کہتی ہے کہ کر لے اور تھوڑی کوششیں
اور تھکن کہتی ہے چل اب چل کے کوئی خواب دیکھ
کس قدر کرنے لگے اہل خرد نادانیاں
وہ بدل بیٹھے ہیں اپنا حلیۂ آداب دیکھ
اب تو ساحل بھی نظر آتا نہیں ہے دور تک
بچ نکلنے کے حراؔ منجھدار سے اسباب دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.