Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اے دل زار لکھو جانب جاناں کاغذ

ماتم فضل محمد

اے دل زار لکھو جانب جاناں کاغذ

ماتم فضل محمد

MORE BYماتم فضل محمد

    اے دل زار لکھو جانب جاناں کاغذ

    حال کا لکھتے ہیں فقرا سوئے سلطاں کاغذ

    مرجع گبر و مسلماں ہے وہ بت نام خدا

    بھیجتے ہیں اسے ہندو و مسلماں کاغذ

    ان کا مضمون بھی البتہ ہویدا ہوگا

    اب جو آنے لگے اس شوخ کو پنہاں کاغذ

    حیف ہے صبح وطن سے نہ ہوا وارد وقت

    ہیچ گاہے بہ سر شام غریباں کاغذ

    کسی کا بھی نہ جواب آیا ہمیں غربت میں

    لاکھ ہم لکھے وطن کو سوئے یاراں کاغذ

    وصف افشاں کا ہے کس سیم بدن کے لکھنا

    کاغذی ہم کو ہے درکار زر افشاں کاغذ

    اس قدر ہم نے گراں کر دئیے لکھ لکھ کے کسے

    ورنہ کس مرتبہ تھے شہر میں ارزاں کاغذ

    لکھتے ہم تو خط محبوب کو ہر دم نو خط

    لکھنے دیتے جو ہمیں دیدۂ گریاں کاغذ

    مجھ سے دیوانہ کو کیا خط وہ پری زاد لکھے

    لکھتے البتہ ہیں انساں سوئے انساں کاغذ

    بھیجتا ہوں میں کسی رشک گلستاں کی طرف

    میرا پہنچائے مگر مرغ گلستاں کاغذ

    بھیجتا ہوں میں کسی ثانیٔ بلقیس کے صوب

    میرا لے جائے مگر مرغ سلیماں کاغذ

    کیا مگر بھول گئے باعث جمعیت خویش

    ہم کو بھیجے نہ عدم سے جو عزیزاں کاغذ

    کہتے ہیں نصف ملاقات ہے مکتوب بھی یار

    کبھی لکھو تو سوئے ماتم نالاں کاغذ

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے