اے دلا بول کیا کریں تیرا
اے دلا بول کیا کریں تیرا
ہاؤ ہو کس طرح سنیں تیرا
جان و دل تیرے نام لکھ چھوڑے
اور اب بول کیا کریں تیرا
اب برائے لوازمات جنوں
ہجر درکار ہے ہمیں تیرا
دائرہ قید لگ رہا ہے تجھے
یعنی یہ بند توڑ دیں تیرا
یعنی اب وہ بھی تیرے ساتھ نہیں
وہ بڑا زعم تھا جنہیں تیرا
ہم سے پوچھا کریں گے تیرا لوگ
کیا بتائیں گے ہم انہیں تیرا
بس ذرا ٹھہر کان دھر تو ذرا
کیا بگاڑیں گی منتیں تیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.