اے دوست تو نے وار یہ بھرپور کر دیا
اے دوست تو نے وار یہ بھرپور کر دیا
پہلے قریب کر کے مجھے دور کر دیا
رہتی ہوں تیری یاد میں مدہوش رات دن
تیرے سرور و کیف نے مخمور کر دیا
کشمش سی نازنین تھی شاخ بدن مری
چاہت کی آب و تاب سے انگور کر دیا
خوشبو ترے بدن کی ہے سانسوں میں آج تک
تو نے ملن کے بعد تو پر نور کر دیا
تنہائی زندگی کی کٹھن ہو گئی تھی یار
لمس و سرور بخش کے مسرور کر دیا
مجھ کو شراب عشق پلا نے کی دیر تھی
میں نے بھی کائنات کو مخمور کر دیا
ملبہ تمہاری یاد کا ڈھویا ہے رات دن
نازک سی ایک لڑکی کو مزدور کر دیا
دیتی ہیں مجھ کو طعنے مری سب سہیلیاں
کہتی ہیں تجھ کو عشق نے مغرور کر دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.