اے فلک عجلت نہ کر بجلی گرانے کے لئے
اے فلک عجلت نہ کر بجلی گرانے کے لئے
چند تنکے اور چن لوں آشیانے کے لئے
زندگی نے پائی تھیں دو ساعتیں روز ازل
ایک غم بہنے کو اور اک مسکرانے کے لئے
کیا کرے جب عشق ہی کو تاب نظارہ نہ ہو
حسن خود بیتاب ہے جلوہ دکھانے کے لئے
بے حسی سے بھی کہیں تسخیر ہوتا ہے جہاں
حوصلہ درکار ہے دنیا پہ چھانے کے لئے
کیوں نہ اے طالبؔ در جاناں پہ جھک جائے جبیں
ہے یہی اک آستاں بگڑی بنانے کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.