اے ہم سفیر تلخئ طرز بیاں نہ چھوڑ
اے ہم سفیر تلخئ طرز بیاں نہ چھوڑ
تو گالیاں دیئے جا ہمیں گالیاں نہ چھوڑ
واعظ بتوں کے چاہ ذقن کا بیاں نہ چھوڑ
ورنہ کہیں نہ پائے گا پانی کنواں نہ چھوڑ
پہنچا دے مکر و کید کو حد کمال تک
اے دوست ناتمام کوئی داستاں نہ چھوڑ
ان رہبران قوم سے یارب بچا مجھے
چر لیں گی سب چمن مرا یہ بکریاں نہ چھوڑ
پھولوں سے بھر سکے نہ اگر دامن ہوس
صحن چمن کی گھاس بھی اے باغباں نہ چھوڑ
بے وسوسہ غریبوں پہ بھی ہاتھ صاف کر
مل جائیں تو جوار کی بھی روٹیاں نہ چھوڑ
دیوانوں کے تو جیب و گریباں کا ذکر کیا
گر دھجیاں بھی ہاتھ لگیں مہرباں نہ چھوڑ
انسانیت میں باقی ہے سفاک دم ابھی
اک ہاتھ کس کے اور اسے نیم جاں نہ چھوڑ
ظالم اسی نے ناک میں دم کر دیا ترا
رگڑے جا خوب گردن امن و اماں نہ چھوڑ
اب ظلم میں اضافہ نہ کر بانیٔ جفا
قصر ستم کے آگے کوئی سائباں نہ چھوڑ
رنج و الم کا ذائقہ اک روز تو بھی چکھ
یہ خاص جونپور کی تو مولیاں نہ چھوڑ
اے شوقؔ یہ جفائیں ہیں کیا یہ ستم ہیں کیا
ہر امتحاں میں بیٹھ کوئی امتحاں نہ چھوڑ
- کتاب : intekhab-e-kalam shauq bahraichi (Pg. 89)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.