Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اے حضرت عیسیٰ نہیں کچھ جائے سخن اب

منشی بنواری لال شعلہ

اے حضرت عیسیٰ نہیں کچھ جائے سخن اب

منشی بنواری لال شعلہ

MORE BYمنشی بنواری لال شعلہ

    اے حضرت عیسیٰ نہیں کچھ جائے سخن اب

    وہ آ گئے رکھوائیے تہہ کر کے کفن اب

    سینچا گیا پھولا ہے نئے سر سے چمن اب

    اشکوں نے کئے سبز مرے داغ کہن اب

    او شوق اسیری کھلی گیسو کی شکن اب

    ترسیں گے قفس کے لئے مرغان چمن اب

    خاموشی نے معدوم کیا اور دہن اب

    تم ہی کہو باقی رہی کیا جائے سخن اب

    یاران وطن کو ہے غریبوں سے کنارہ

    غربت کا تقاضا ہے کرو ترک وطن اب

    دیرینہ ستم کش ہوں زمانہ میں ازل سے

    کیا جور نکالے گا نئے چرخ کہن اب

    سن لیجئے کچھ قصۂ بیتابیٔ دل کو

    جو جی میں ہو کہہ لیجئے پھر مشفق من اب

    سیماب بنایا تپ ہجراں نے جگر کو

    دل ٹھہرنے دیتی نہیں سینہ کی جلن اب

    بن بن کے سنورتے ہیں بگڑ جاتے ہیں بن کر

    نکلا ہے نئی ساخت کا بے ساختہ پن اب

    چلتے سر بازار ہو غیروں کو پرکھتے

    بٹا نہ لگائے کہیں یہ چال چلن اب

    زنجیر مری توڑ دی اے جوشش وحشت

    پھر سر پہ چڑھا چاہتا ہے نجد کا بن اب

    آخر کوئی حد بھی تری اے دوری غربت

    مایوس ہوئے جاتے ہیں یاران وطن اب

    پھر سینہ میں پیکاں نہ سمایا ہو کسی کا

    کیا بات ہے کھلتے نہیں زخموں کے دہن اب

    کیا مصر کے یوسف کے کوئیں جھانک لئے ہیں

    دکھلا دو زلیخا کو ذرا چاہ ذکن اب

    ہنگامۂ محشر میں خموشی ہے کہاں کی

    سننے کا نہیں کوئی یہاں عذر دہن اب

    کیا رخ پہ بہار آئی نئے سبزۂ خط سے

    تب غیرت گل تھے تو ہوئے رشک چمن اب

    مدت سے گیا قیس ستم کش کا زمانہ

    پیدا تو کرے مجھ سا کوئی چرخ کہن اب

    پہنچا نہ کبھی کان تلک نالۂ مجنوں

    چلاؤں اگر گونج اٹھے نجد کا بن اب

    کیا فکر ہے اے شعلہؔ پیو بادۂ رنگیں

    ڈالو بھی کہیں بھاڑ میں یہ رنج و محن اب

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے