اے عشق رخ لالہ و شبنم کی تری دے
اے عشق رخ لالہ و شبنم کی تری دے
زخموں کو مرے لطف گداز سحری دے
نالہ کش حالات ہوں مجبور فغاں ہوں
توفیق شکیبائی کرب جگری دے
نادیدۂ منزل ہوں اندھیری ہی نظر میں
جگنو کو مذاق شغف ہم سفری دے
میں اب بھی دکھا سکتا ہوں پرواز کا عالم
دنیا نہ مجھے طعنۂ بے بال و پری دے
تذلیل قناعت تو گوارا نہیں لیکن
وہ کیا کرے قدرت جسے دریوزہ گری دے
ان سوکھے درختوں پہ گزارا کروں کب تک
اے موسم گل مجھ کو کوئی شاخ ہری دے
دل لے کے چلا ہے طرف شہر نگاراں
اب تو مرے اللہ مجھے خوش نظری دے
محروم بصیرت ہے فن شعر میں طرفہؔ
اس کور ہنر کو سند دیدہ وری دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.