اے جان جاں ترے مزاج کا فلک بھی خوب ہے
اے جان جاں ترے مزاج کا فلک بھی خوب ہے
تھکے تھکے سے بام پر حسیں دھنک بھی خوب ہے
عجیب سحر ہے ترے حروف پاکباز میں
ترے مزاج شعلہ بار کی لپک بھی خوب ہے
ترے لباس میں بسی ہیں جاں نواز خوشبوئیں
مشام جاں ہے عطر بیز یہ مہک بھی خوب ہے
نہیں ہے معتبر جو اپنا وصف خود بیاں کرے
اے جان اعتبار اس پہ تیرا شک بھی خوب ہے
تجھے میں مانتی ہوں ہے ترا شعور معتبر
تری حسین فکر کی چمک دمک بھی خوب ہے
پسند ہیں نظر نظر کو جاں تری وجاہتیں
ملیح رخ کی یہ چمک نمک دمک بھی خوب ہے
سماعتوں میں ہونے لگتی ہے عجیب روشنی
تری صدائے نور کی لپک جھپک بھی خوب ہے
- کتاب : Gaye Ruton Ke Zakhm (Pg. 45)
- Author : Salma Shaheen
- مطبع : Educational Publishing House (2015)
- اشاعت : 2015
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.