اے جنوں ہم نے کہاں سر رکھ دیا
اے جنوں ہم نے کہاں سر رکھ دیا
پھر کسی کو بت بنا کر رکھ دیا
عشق نے مجھ کو لٹایا آگ پر
اور پھر سینے پہ پتھر رکھ دیا
لکھ دیا تم نے قفس تقدیر میں
نوچ کر میں نے بھی شہپر رکھ دیا
میں نے مے چھوڑی تھی جس کے نام پر
پھر اسی نے لا کے ساغر رکھ دیا
مجھ کو جس سے زندگی کی آس تھی
اس نے ہی گردن پہ خنجر رکھ دیا
شوقؔ اس کے ہو گئے ہم سب یتیم
دست شفقت جس نے سر پر رکھ دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.