اے جنوں وہ گل کھلا سارا چمن دیکھا کرے
اے جنوں وہ گل کھلا سارا چمن دیکھا کرے
جب گریباں چاک ہو جائے بہار آیا کرے
زلف جاناں جب سنورنے کے لئے ترسا کرے
ابر رحمت ہم گنہ گاروں پہ کیا سایا کرے
آنکھ کھول اے محو خود بینی کہیں ایسا نہ ہو
آئینہ خانوں میں آئینوں سے ٹکرایا کرے
دیکھ کر کالی گھٹائیں ہوش کھو دیتے ہیں لوگ
اپنے گیسو کھول دے کوئی تو دنیا کیا کرے
خود فروشی ہے بہ الفاظ دگر شکر کرم
آدمی کچھ سوچ کر تو ہاتھ پھیلایا کرے
اب کہاں سنگینیٔ حالات سے پہلے کی بات
کوئی پتھر میرے شیشے سے نہ ٹکرایا کرے
اب تو اس یکسانیت سے زندگی گھبرا گئی
جو ہنسا ہنستا رہے جو رو دیا رویا کرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.