Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اے خدا شہر محبت میں کبھی ایسا نہ ہو

منظور الحق ناظر

اے خدا شہر محبت میں کبھی ایسا نہ ہو

منظور الحق ناظر

MORE BYمنظور الحق ناظر

    اے خدا شہر محبت میں کبھی ایسا نہ ہو

    بھوک سے بیتاب کوئی بھی یہاں بچہ نہ ہو

    کیا خبر اس شخص کو مجبوریاں ہوتی ہیں کیا

    غربت و افلاس کو جس نے کبھی دیکھا نہ ہو

    چاہتا ہوں میں کہ لا محدود ہو میرا خیال

    دائرے کی شکل میں یہ اک جگہ سمٹا نہ ہو

    جو مری تقدیر میں لکھا تھا مجھ کو مل گیا

    اب مری آنکھوں میں یا رب دوسرا چہرہ نہ ہو

    بے سر و سامانیوں میں زندگی جیتا ہوں میں

    اے خدا دشمن کو بھی یہ دکھ ملے ایسا نہ ہو

    تم مجھے اپنا کہو میں بھی تمہیں اپنا کہوں

    جان من یہ پیار دنیا میں کبھی رسوا نہ ہو

    چاہتا ہوں میں یہی ناظرؔ کہ سب سے ہو نباہ

    میرے ہونٹوں پر کبھی احباب کا شکوہ نہ ہو

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے