اے مشفق من اس حال میں تم کس طرح بسر فرماؤ گے
اے مشفق من اس حال میں تم کس طرح بسر فرماؤ گے
انجان بنے چپ بیٹھو گے اور جان کے دھوکے کھاؤ گے
تم اپنے گھر کے اندھیرے میں کیا دیکھتے ہو دیواروں کو
یہ شمع کی صورت جلنا کیا آئے گی ہوا بجھ جاؤ گے
جن جھوٹے سچے خوابوں کی تعبیر غم تنہائی ہے
ان جھوٹے سچے خوابوں سے تم کب تک دل بہلاؤ گے
ان دیدہ و دل کی راہوں پر تم کس کی تلاش میں پھرتے ہو
جو کھونا تھا سو کھو بیٹھے کیا ڈھونڈو گے کیا پاؤ گے
چھوڑو بھی پرانی باتوں کو جو دل پر بیتی بیت گئی
افسردہ دلی سے تم کب تک ہر محفل کو گرماؤ گے
تم خلوت غم سے نکلو تو اس شہر میں ایسے لوگ بھی ہیں
اک بار جو ان کو دیکھو گے تو دیکھتے ہی رہ جاؤ گے
کچھ گرد سفر کے رشتے سے کچھ نقش قدم کے ناتے سے
جس راہ سے گزرو گے یارو ہم کو بھی وہیں تم پاؤ گے
ممکن ہی نہیں ہے لفظوں میں اس حسن کی ہو تفسیر کوئی
جب آنکھ کھلے خاموش رہو کیا سمجھو گے سمجھاؤ گے
جو پہلے تھے ہم وہ آج بھی ہیں پہچان ہماری آساں ہے
تم روپ بدل کر لاکھ پھرو پر کس کس کو جھٹلاؤ گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.