اے رشک گل تر تو کبھی دیکھ ادھر بھی
اے رشک گل تر تو کبھی دیکھ ادھر بھی
کافی ہے مرے دل پہ تری ایک نظر بھی
اے جان جہاں تیرا پتہ خاک لگائیں
جب ہم کو محبت میں نہیں اپنی خبر بھی
اک عمر سے ہم کشتۂ آلام و ستم ہیں
ہو جائے کبھی ہم پہ عنایت کی نظر بھی
وہ مل نہ سکے ہم کو کہیں دشت و جبل میں
ڈھونڈا ہے انہیں ہم نے سر راہ گزر بھی
ہم حسن کے بندے ہیں پرستار محبت
پائیں گے ہمیں آپ چلے جائیں جدھر بھی
گو تشنہ دہن مہر بلب بیٹھے ہیں ساقی
ہم بھی ترے بندے ہیں کوئی جام ادھر بھی
وہ اپنی جفاؤں پہ پشیمان ہے رہبرؔ
معصوم سی آنکھوں میں ہے شبنم بھی شرر بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.