اے شہر دل اے شہر تمنا کہاں ہے تو
اے شہر دل اے شہر تمنا کہاں ہے تو
ہم جی رہے ہیں ہجر میں تنہا کہاں ہے تو
سمجھے گا کون میرے غم و یاس کی خلش
کوئی نہیں ہے میرا مسیحا کہاں ہے تو
رونے ہماری خاک پہ کیوں آئے گا کوئی
جب ہے نہیں کوئی بھی ہمارا کہاں ہے تو
ہوں گی نہیں قبول دعائیں کسی کی اور
جائے کہیں بچھائے مصلیٰ کہاں ہے تو
میں تیرے در کو چھوڑ کے کس آستاں پہ جاؤں
کوئی نہیں ہے میرا سہارا کہاں ہے تو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.