عیب اوروں میں گن رہا ہے وہ
عیب اوروں میں گن رہا ہے وہ
اس کو لگتا ہے یوں خدا ہے وہ
میری تدبیر کو کنارے رکھ
میری تقدیر لکھ رہا ہے وہ
میں نے مانگا تھا اس سے حق اپنا
بس اسی بات پر خفا ہے وہ
پتھروں کے نگر میں زندہ ہے
لوگ کہتے ہیں آئنہ ہے وہ
اس کی وہ خامشی بتاتی ہے
میرے دشمن سے جا ملا ہے وہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.