عین ممکن ہے کسی طرز ادا میں آئے
عین ممکن ہے کسی طرز ادا میں آئے
قصۂ درد وفا صوت و صدا میں آئے
رت بدلتے ہی نئے رنگ کے منظر ابھرے
کچھ پرندے بھی نئی موج ہوا میں آئے
ہم تو آئینہ نما تھے ہی صفا کیشی میں
نام کچھ اور بھی ارباب صفا میں آئے
عشق تا حال تو متروک نہیں ہو پایا
انقلابات بھی گو راہ وفا میں آئے
کچھ گل نیلوفری جھیل کی تاریکی سے
اپنی دانست میں اقلیم بقا میں آئے
کیا کہیں اس کو تضادات زمانہ کے سوا
کتنے درویش تھے جو شاہی قبا میں آئے
خواب آنکھوں میں لیے ہم بھی بہ تائید جنوں
کیسے اک جلوہ گہہ خواب نما میں آئے
شورش عہد میں یہ تذکرۂ عشق وفا
جیسے نغمہ سا کوئی بانگ درا میں آئے
خود کو گم کر کے کسی اور کے پا لینے تک
مرحلے اور بھی تکمیل انا میں آئے
- کتاب : Asaleeb (Pg. 196)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.