ع سے عشق میم مدہوشی
ع سے عشق میم مدہوشی
چھائی رہتی ہے نیم مدہوشی
تیرے چھونے سے ہوش کھو بیٹھی
اب ہے مجھ میں مقیم مدہوشی
یہ خماری کسی نظر کی ہے
کیسے ٹالے حکیم مدہوشی
مجھ میں ایسا نیا تو کچھ بھی نہیں
دکھ پرانے قدیم مدہوشی
تیرے کوچے سے ہو کے آئی ہے
لائی باد نسیم مدہوشی
میری تنہائی ہے مری ہمراز
اور میری ندیم مدہوشی
اپنی الفت کی بخش عنبرؔ کو
میرے مولا کریم مدہوشی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.