ایسا بھی کیا ہو سکتا ہے
ایسا بھی کیا ہو سکتا ہے
ہنسنے والا رو سکتا ہے
روتا ہوں کہ داغ یہ دل کا
اشک ندامت دھو سکتا ہے
جس نے دنیا داری چھوڑی
مرضی سے وہ سو سکتا ہے
راضی ہوں قسمت پر لیکن
مرضی سے کچھ کھو سکتا ہے
بچوں جیسا دل حاضر ہے
کچھ بھی اچھا بو سکتا ہے
بخیہ گر کیا خواب کسی پر
اک تعبیر پرو سکتا ہے
ضبط سے رکنے والا صابرؔ
آنسو پتھر ہو سکتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.