Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایسا ہنر بھی پایا ہے اس نے زندگی سے

اویس سید

ایسا ہنر بھی پایا ہے اس نے زندگی سے

اویس سید

MORE BYاویس سید

    ایسا ہنر بھی پایا ہے اس نے زندگی سے

    چاندی نکال لایا وہ شخص شاعری سے

    میں بھی پگھل کے آخر کو نور بن گیا ہوں

    اتنے دیے جلے ہیں سورج کی روشنی سے

    میں چاہنے کی حد سے آگے نکل گیا تھا

    پھر لاش نکلی اس کی اک روز پالکی سے

    تصویر ذہن میں اک سیلاب کی بسی ہے

    سو سات فیٹ اوپر ہے گھر مرا سبھی سے

    دل میں سفر کریں گے دنیا میں آخری تک

    وہ گیت پیار کے جو گائے ہیں بانسری سے

    آواز گونجتی ان گلیوں میں رہ گئی ہے

    رشتہ بنا ہے میرا یہ شہر خامشی سے

    پھر لطف دشمنی میں آنے لگا ہے مجھ کو

    خیمے بدلتے دیکھے جب دوست دوستی سے

    ان کو سمیٹ کر وہ دریا میں لے گیا ہے

    محنت سے میں نے جوڑے جو جھرنے سب ندی سے

    میں کہہ رہا ہوں سیدؔ منظر رلائیں گے یہ

    جن کو بنا رہا ہے تو اتنی سادگی سے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے