ایسا جل تھل ترے جانے سے تھا منظر میرا
ایسا جل تھل ترے جانے سے تھا منظر میرا
جیسے اشکوں سے بنایا ہوا پیکر میرا
ایک ذرے پہ لکھی ہے مرے صحرا کی کتھا
ایک ہی لہر میں سمٹا ہے سمندر میرا
جانے پیغام غنیموں سے ملا تھا کیسے
ڈٹ گیا میرے مقابل میں ہی لشکر میرا
میں اسے ڈھونڈنے نکلا تھا مگر عجلت میں
رہ گیا ہے کہیں رستے میں مقدر میرا
رکھ دیا ہے کسی شیشے کی دکاں پر محسنؔ
اس نے چہرہ کسی پتھر پہ بنا کر میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.