ایسا لگتا ہے مرے دل پہ نظر رکھتے ہیں
ایسا لگتا ہے مرے دل پہ نظر رکھتے ہیں
میرے شانے پہ محبت سے وہ سر رکھتے ہیں
ان کو آتا ہے محبت کو چھپانے کا ہنر
دل وہ رکھتے ہیں بہ انداز دیگر رکھتے ہیں
روشنی ہوتی ہے جب بات وہ کرتے ہیں کہیں
فکر میں اپنی جو انوار سحر رکھتے ہیں
خود بہ خود ملتا ہے ان لوگوں کو منزل کا پتا
جو قدم راہ پہ بے خوف و خطر رکھتے ہیں
آئے وہ جس کی اداؤں میں ہے خوبئ چمن
اپنے دل میں یہی ارماں گل تر رکھتے ہیں
ہم کو معلوم ہے اس وقت کہاں ہے وہ سہیلؔ
بے خبر خود سے ہے ہم اس کی خبر رکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.