ایسا لمحہ ادھار دے کوئی
جس میں صدیاں گزار دے کوئی
بعد مدت کے خط لکھے وہ مجھے
اور کبوتر کو مار دے کوئی
یہ جو سردار بن کے بیٹھا ہے
اس کی پگڑی اتار دے کوئی
مست رکھے جو ہوش میں بھی مجھے
اب تو ایسا خمار دے کوئی
کیا خبر حادثاتی دنیا میں
کب کہاں مجھ کو مار دے کوئی
ایک وعدہ کہ جس کے سائے میں
عمر ساری گزار دے کوئی
دشت کو گھر بنا کے بیٹھا ہوں
اس کو آ کر سنوار دے کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.