ایسا نہیں کرنا کبھی ویسا نہیں کرنا
ایسا نہیں کرنا کبھی ویسا نہیں کرنا
اک بار بتا دو مجھے کیا کیا نہیں کرنا
کل میں نے کہا تھا نہ تمہیں بھول چکا ہوں
وہ جھوٹ تھا تم اس پہ بھروسہ نہیں کرنا
خود کو تو بھلا بیٹھا ہوں تم کو بھی بھلا دوں
اتنا بھی مجھے اپنا خسارہ نہیں کرنا
اے چاراگرو درد مرا اس کی عطا ہے
رہنے دو مجھے اس کا مداوا نہیں کرنا
پوچھا جو سبب ضبط کا پھر پھوٹ پڑیں گی
اب چھوڑو مجھے آنکھوں کو دریا نہیں کرنا
نیندیں مری راتیں مرے سپنے مرے آنسو
جاؤ بھی مجھے ان کا تقاضا نہیں کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.