ایسا نہیں کہ شعبدہ اچھا نہیں ہوا
حیران یوں ہیں وہ کہ میں چونکا نہیں ہوا
حالانکہ ہار جیت اسی پر تھی منحصر
لیکن کبھی وہ کھیل کا حصہ نہیں ہوا
وہ روشنی بھی ایک ہی پل کے لیے رکی
ہم سے بھی عین وقت پہ در وا نہیں ہوا
وہ سخت تیرگی تھی کہ سورج کے ساتھ ساتھ
ہم بھی جلے اگرچہ اجالا نہیں ہوا
پھر یوں ہوا کہ ہم ہوئے دہراؤ کے شکار
اور شاعری میں کوئی اضافہ نہیں ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.