ایسا نہیں ملے گا کہیں بے قرار دل
ایسا نہیں ملے گا کہیں بے قرار دل
آشفتگی کا مارا ہوا سوگوار دل
بازار بھی ہے دیر و حرم بھی ہیں عشق بھی
جھیلے تو جھیلے کتنا غم روزگار دل
کچھ روز سے وہ خستہ تنی ہے کہ کیا کہوں
سینہ رفو کیا تو ہوا تار تار دل
تھا اک خیال اس کا سو وہ بھی چلا گیا
کس سے نکالے جا کے بھلا اب غبار دل
بس ایک سنگ در سے رہا رشتہ عمر بھر
ایسا نہیں ملے گا عبادت گزار دل
تیری ہی بے نیاز ادا کا اثر یہ ہے
اب خود ہی ڈھونڈھنے لگا راہ فرار دل
اس شہر رنگ و نور سے آگے نکل گیا
اب جا چکا ہے عشق مجازی کے پار دل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.