ایسے بھی کہاں ملیں گے دل جو
ایسے بھی کہاں ملیں گے دل جو
اعجاز برنگ چشم آہو
اک بار ہم اس طرح سے روئے
ان کے بھی نکل پڑے تھے آنسو
پھرتا ہوں میں در بدر جہاں میں
کس کی ہے تلاش آج ہر سو
اپنی سی جہاں میں کر گزریے
شل ہوتے رہیں گے دست و بازو
دیوانہ بنا رہے ہیں ہم کو
دنیا یہ ترے دراز گیسو
ایمان ہے جن کا رنگ و بو پر
ٹھہرے ہیں وہی تو آج بد خو
ٹوٹا ہے طلسم پاک بازی
آنکھوں میں وہ بھر کے آئے جادو
بدلا نہیں رنگ گلستاں کا
پھولوں میں کہاں سے آئے خوشبو
انجمؔ یہ مرض نہ جائے گا اب
اب اس کی کوئی دوا نہ دارو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.