عیش آگاہ غم شناس رہا
عیش آگاہ غم شناس رہا
جی کبھی خوش کبھی اداس رہا
وقت نے انگنت لباس دئے
پھر بھی انسان بے لباس رہا
اس سے پوچھو خوشی کے احساسات
مدتوں جو غموں کے پاس رہا
میں وہ صحرائے بے سراب ہوں جو
اپنے ہی لب کی بن کے پیاس رہا
قلب نو میں بہ فیض وہم و گماں
ہر یقیں صورت قیاس رہا
حادثوں کے ہجوم میں پس کر
غم کا ہر لمحہ بد حواس رہا
قتل لمحوں کا ہو رہا تھا مگر
وقت بے خوف و بے ہراس رہا
میرا افسانۂ حیات احمرؔ
بن کے ہر غم کا اقتباس رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.