عیش رفتہ کا یہی ہے وہ شبستاں اے دوست
عیش رفتہ کا یہی ہے وہ شبستاں اے دوست
یہیں خوابیدہ تھی آرام دل و جاں اے دوست
بے خبر سونے میں وہ جسم کھلا شانوں تک
جیسے جنت کا نہ ہو کوئی نگہباں اے دوست
ساز ہاتھوں میں اٹھایا تری انگڑائی نے
چوڑیاں پہلو بدلتے ہی غزل خواں اے دوست
پیش آئینہ مسہری پہ کھلے گیسوئے ناز
دور بادل میں کوئی حور پریشاں اے دوست
مختلف وضع ترے حسن کو ملبوس نے دی
شوق کے میں نے تراشے کئی عنواں اے دوست
روکنا گھر تجھے جانے سے بخوف ہجراں
جاگزیں دل میں ترے یاد عزیزاں اے دوست
جو امنگوں کو اداسی کے حوالے کر دے
آہ وہ تند مزاجیٔ بزرگاں اے دوست
نقش ہے وقت کی پیشانی پہ عہد رنگیں
ہم سے گو رک نہ سکی عمر گریزاں اے دوست
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.