ایسی دنیا کا اعتبار نہیں
ایسی دنیا کا اعتبار نہیں
کوئی بھی جس میں غم گسار نہیں
زندگی کو گزارنے والو
کیا تمہیں اپنا انتظار نہیں
چاہتوں کا وہاں وجود کہاں
خواہشوں کا جہاں شمار نہیں
پھر بھی ہوگا نہیں اسے احساس
پتھروں سے لہو گزار نہیں
تم سنو تو سناؤں دل کی بات
زندگی اس زمیں پہ بار نہیں
تم نے وعدہ تو کر لیا لیکن
سانس کا کوئی اعتبار نہیں
قربتیں ہوں نہ ہوں مگر منظرؔ
ہم کو دل سے کبھی اتار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.