ایسی جگہ بتا تو مجھے وہ جہاں نہ ہو
ایسی جگہ بتا تو مجھے وہ جہاں نہ ہو
وحدانیت کا اس کی جہاں پر نشاں نہ ہو
یارب دعا یہی ہے مری تجھ سے صبح و شام
محبوب میرا مجھ سے کبھی بد گماں نہ ہو
تیری یہ بات کیسے ستم گر میں مان لوں
ممکن نہیں مکان جلے اور دھواں نہ ہو
دنیا یہ روٹھ جائے مجھے اس کا غم نہیں
لیکن خفا کبھی بھی مری مجھ سے ماں نہ ہو
ترکش میں تیر رکھنے سے کچھ فائدہ نہیں
جب تک کہ اپنے ہاتھ میں اپنی کماں نہ ہو
معلوم ہے یہ تجھ کو غموں نے دیا ہے ساتھ
اے دل تو میرے اتنا ابھی شادماں نہ ہو
دار و مدار جسم کا اس کے ہی دم سے ہے
دل مبتلائے کشمکش امتحاں نہ ہو
انسان سرخ رو کبھی ہوتا نہیں ہنرؔ
جب تک کہ زندگی میں کوئی امتحاں نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.