Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایسی کرخت دھوپ تھی چہرے اجڑ گئے

علیم صبا نویدی

ایسی کرخت دھوپ تھی چہرے اجڑ گئے

علیم صبا نویدی

MORE BYعلیم صبا نویدی

    ایسی کرخت دھوپ تھی چہرے اجڑ گئے

    کچھ لوگ اپنے جسم کے اندر سکڑ گئے

    سورج نے بڑھ کے تھام لیا ہے نظر کا ہاتھ

    جب بھی نظر کے پاؤں زمیں سے اکھڑ گئے

    لفظوں کی توپ سوچ کے ہتھیار تھام کر

    آپس میں خود ہی فن کے نگہبان لڑ گئے

    جب سے پہن لیا ہے غموں نے نیا لباس

    ملبوس چاہتوں کے بہت میلے پڑ گئے

    میرے بدن میں زہر تبسم کا گھول کر

    وہ کون تھے جو مجھ سے اچانک بچھڑ گئے

    سچائی کے لبوں پہ رکھے اس نے لب مگر

    کچھ لوگ بے سبب ہی صباؔ سے بگڑ گئے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے