عجب عجیب غم احتمال رکھتے ہوئے
عجب عجیب غم احتمال رکھتے ہوئے
کسی کا خواب کسی کا خیال رکھتے ہوئے
انا بھی کوہ گراں کی طرح ہے پھر درپیش
ترے حضور طلب کا سوال رکھتے ہوئے
کوئی خزینۂ راحت نہ اپنے کام آیا
دراز دل میں ذرا سا ملال رکھتے ہوئے
میں آفتاب ہوں لیکن اک اعتماد کے ساتھ
چمک رہی ہوں میں رنج زوال رکھتے ہوئے
تمام عمر تو رکھنی نہیں یہ رنجش دل
یہ سوچ لیتا وہ شیشے میں بال رکھتے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.