عجب دیکھا ہے منظر دائرے میں
سمٹ آیا سمندر دائرے میں
کہیں تو ختم ہو کیسا سفر ہے
پھرا ہوں زندگی بھر دائرے میں
تو فاتح ہے کھلے میداں کا مانا
کھلے گا تیرا جوہر دائرے میں
تو میری آنکھ سے دریا چرا لے
میں لاؤں گا سمندر دائرے میں
میں تیرا وقت ہوں مت روک مجھ کو
میں تیرے ساتھ ہوں ہر دائرے میں
اے میرے ہم نفس لکھا گیا ہے
ترا میرا مقدر دائرے میں
مجھے ٹکڑوں میں بانٹا جا رہا ہے
بپا ہے ایک محشر دائرے میں
میں جس کی کھوج میں اوصافؔ گم ہوں
وہ آیا ہے برابر دائرے میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.