عجب ہے مہرؔ سے اس شوخ کی وصال کا وقت
عجب ہے مہرؔ سے اس شوخ کی وصال کا وقت
وہ دوپہر کہ جو مخصوص ہے زوال کا وقت
مری تو خاک بھی تیرے قدم نہ چھوڑے گی
ذرا تو آنے تو دے اپنے پائمال کا وقت
چمن کی سیر ہے بلبل پڑے چہکتی ہیں
ہمارے آپ کے بھی ہے یہ بول چال کا وقت
کرو نہ ذکر رقیبوں کا مجھ سے راگ نہ لاؤ
خطا معاف نہیں ہے یہ اس خیال کا وقت
اب ان کی چال قیامت ہے کیوں نہ دل پس جائے
ابھی گزر گیا کبک دری کی چال کا وقت
مثل ہے آنکھ بچی مال دوستوں کا ہوا
زمانہ دولت دنیا کا ہے خیال کا وقت
کہاں یہ نوک پلک پھر کہاں یہ حسن شباب
ادھر کو دیکھو یہی تو ہے دیکھ بھال کا وقت
دعائیں دیں گے انہیں یہ فقیر کمبل پوش
الٰہی دور دو شالے کا ہووے شال کا وقت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.