عجب کاتب ہے انساں میں فراوانی نہیں بھرتا
عجب کاتب ہے انساں میں فراوانی نہیں بھرتا
دغا بازی تو بھرتا ہے وفاداری نہیں بھرتا
بھروسہ تھا تبھی تو دے رہا تھا ساتھ تیرا میں
ذرا بھی شک اگر ہوتا تو میں حامی نہیں بھرتا
بہت خوددار ہونا بھی انا کا ایک پہلو ہے
گھڑے کا منہ اگر الٹا ہو تو پانی نہیں بھرتا
یقیناً ہی کوئی تو ہے لگایا جس نے یہ میلہ
کھلونا خود بہ خود خود میں کبھی چابی نہیں بھرتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.