عجب نہیں ہے تمنائے معتبر ہونا
عجب نہیں ہے تمنائے معتبر ہونا
ہر اک شجر کی ضرورت ہے بار ور ہونا
مجھے یقین کی منزل سے دور رکھتا ہے
مثال موج ہوا میرا در بدر ہونا
کوئی کمی تو ہے باقی جہان ہستی میں
بتا رہا ہے یہ مٹی کا چاک پر ہونا
ہزار خانوں میں تقسیم کر رہا ہے مجھے
تمہاری یاد کا دل سے ادھر ادھر ہونا
ٹھہر گیا تھا شب کم نگاہ میں عاصمؔ
ہمارے خوں سے چراغوں کا معتبر ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.