عجب تماشہ رہا ہے ہمارے ہونے کا
کہ خوب رونے کا پلکیں نہیں بھگونے کا
ملے ہیں درد فقط یہ نہیں ہے کافی ہمیں
ہنر بھی چاہیے الفاظ میں پرونے کا
تمہارے پانے پہ کوئی خوشی ہوئی تو نہیں
مگر جو رنج ہوا ہے تمہارے کھونے کا
تمام رات یہی سوچنا کہ سو جائیں
تمام رات مگر نیند سے نہ سونے کا
اسے نہ چھونا جو عورت تمہیں نہیں چاہے
زمین بانجھ نہیں ہو تو بیج بونے کا
یہ سچ ہے مجھ کو محبت تھی اس چڑیل سے اور
نہیں تھا مجھ پہ اثر اس کے جادو ٹونے کا
لیا ہے عمر رواں سے یہی سبق ہم نے
دریبؔ بوجھ اگر اپنا ہو تو ڈھونے کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.