عجب طرح کا شب ہجر انقلاب رہا
عجب طرح کا شب ہجر انقلاب رہا
کبھی سکون کبھی دل کو اضطراب رہا
جواب جن کا نہ تھا ان میں لا جواب رہا
کسی کا حسن ہزاروں میں انتخاب رہا
کیا نہ اہل معاصی کا سامنا دم حشر
خدا کے فضل سے کوسوں الگ عتاب رہا
امید دید کی نکلے گی کس طرح دم حشر
اگر وہاں بھی وہ جلوہ تہ نقاب رہا
محال ہوگا زمانے کو ایک دم بھی سکون
اگر یوں ہی دل مضطر کا اضطراب رہا
مقام راحت و آرام گو تھے دیر و حرم
کسی جگہ نہ دل خانماں خراب رہا
شمار ہو نہ سکا حشر میں یہ خوب ہوا
ہمارا نامۂ اعمال بے حساب رہا
نگاہ لطف و عنایت سے آشنا نہ ہوئی
کسی پہ قہر کسی پر ترا عتاب رہا
سوال رد ہوئے مسعودؔ سب مقدر سے
نہیں نہیں مری ہر بات کا جواب رہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.