عجیب دکھ ہے یہ کس رنج میں پڑا ہوں ابھی
عجیب دکھ ہے یہ کس رنج میں پڑا ہوں ابھی
بچھڑ کے اس سے شش و پنج میں پڑا ہوں ابھی
وہ اک گداز بھرا لمس مجھ سے دور ہوا
سو اس کے دست اپاہنج میں پڑا ہوں ابھی
کوئی نکال کے مجھ کو تراش سکتا ہے
میں ایک سنگ کسی گنج میں پڑا ہوں ابھی
بٹھا کے ساتھ کوئی گھڑسوار لے جائے
میں اک پیادہ ہوں شطرنج میں پڑا ہوں ابھی
کسی بھی سود و زیاں کا حساب ہو نہ سکا
عجب طرح کے خفی بنج میں پڑا ہوں ابھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.